رائے پور،26؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے چھتیس گڑھ کے انچارج اور قومی ترجمان پی ایل پونیا نے مودی حکومت پر گزشتہ چار سالوں میں آئینی اداروں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔
مسٹرپونیانے مودی حکومت کے چار سالہ مدت کے دوران آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے،مہنگائی بے لگام ہوگئی ہے،کسانوں کی لاگت کادوگنی قیمت دینے میں ناکام رہے ہیں۔بدعنوانی عروج پرہے،دفاعی بجٹ میں کمی آئی ہے اور خارجہ پالیسی بھی بدترہو چکی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کی نقطہ چینی کرتے ہوئے ان کی خامیاں بیان کی اور کہا کہ یہ ایک غدار حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اکثریت کے بعد بھی اچھی حکومت چلانے میں ناکام رہے۔ ہر شخص کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ نہیں آیا۔ ہر طبقے کے ساتھ دھوکہ ہوا۔ یو پی اے نے اپنا کام کیا۔اپنے کام میں جن دھن کا استعمال کرتے ہوئے ایسا جشن کبھی نہیں منایا۔انہوں نے الزام لگایا کہ سرکاری نوکریوں میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگوں کوبھرا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن کے معتبریت پر بھی سوال اٹھائے ۔گورنر کے عہدے کاکس طرح سے استعمال کیاجارہا ہے سب جانتے ہیں۔اپنے سیاسی مخالفین کو ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعے پریشان کرنے کا کھیل کھیلاجا رہا ہے۔
مسٹر پونیا نے کہا کہ ہر شعبے میں نوٹ بندی کے بعدبے روزگاری میں اضافہ ہواہے۔ حکومت ہر سال دوکروڑنوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک پال بل پاس ہو گیا لیکن مضبوط لوک پال کی تقرری اب تک نہیں ہو سکی۔لوک پال کی تقرری کے لئے انہیں فرصت نہیں ہے۔انہوں نے پوچھا کہ بیرون ممالک میں جمع 80 لاکھ کروڑ روپے کا کالا دھن 100 دن میں واپس لا کر ہر شخص کے اکاؤنٹ 15لاکھ جمع کرنے کے وعدے کا کیاہوا۔؟